وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، قائم علی شاہ کا سندھ میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار ،ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر بھی تبادلہ خیال
پیر 31 اگست 2015 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر سیفران جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، جس میں قائم علی شاہ نے سندھ میں وفاقی اداروں خصوصاً نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری بارے معلومات کا تبادلہ کیا، قائم علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں،سندھ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کرپشن کے خلاف کارروئیوں کی آڑ میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مقدمات اور ان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیں۔
پیر کو یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں کراچی آپریشن اور سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کے دورا ن عبدالقادر بلو چ کو سندھ میں وفاقی اداروں خصوصاً نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور افغانیوں کی وطن واپسی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں،سندھ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کرپشن کے خلاف کارروئیوں کی آڑ میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مقدمات اور ان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو ہدایت کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں اور ان کے تحفظات دور کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.