جرمن وفد کاپاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مل بیٹھ کر مسائل کو حل کر نا چاہیے ٗ وفد کا مطالبہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے روس سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کریگا ٗپاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک سے پر امن اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے بد قسمتی سے بھارت مذاکراتی عمل سے بھاگ اور سرحد پر بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے ٗاویس احمد خان لغاری
پیر 31 اگست 2015 20:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جرمن وفد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مل بیٹھ کر مسائل کو حل کر نا چاہیے جبکہ قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئر مین اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے روس سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کریگا ۔
پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک سے پر امن اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے بد قسمتی سے بھارت مذاکراتی عمل سے بھاگ اور سرحد پر بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے ۔جرمن وفد نے پیر کو یہاں قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی وفد میں جرمن خارجہ امور کمیٹی کے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن ڈاکٹر یوتے فنک گرائمر اور گرین پارٹی کے چیئر مین سم او دمیر شامل تھے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.