پاکستان اور بھارت کو تنازعات خود حل کرنے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں،امریکہ
منگل 1 ستمبر 2015 11:22
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام تنازعات خود حل کرنے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں،طالبان کے علاوہ حقانی نیٹ ورک اور پاکستان میں موجود دیگر دہشت گروپوں سے اب بھی خطرات لاحق ہیں ، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اس خطرات میں کمی کے لیے مزید اقدامات کرے، سوزن رائس نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت کو دہشتگردی کے خطرات سمیت دیگر معاملات پر امریکی موقف سے آگاہ کیا اور خطے میں جاری خطرات اور تشدد کو ختم کرنے کے لیے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس بات کا احساس ہے کہ طالبان کے علاوہ حقانی نیٹ ورک اور پاکستان میں موجود دیگر دہشت گروپوں سے اب بھی خطرات لاحق ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اس خطرات میں کمی کے لیے مزید اقدامات کرے۔(جاری ہے)
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے کئی گروہ پیدا ہو رہے ہیں۔
چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرے۔پاک بھارت کشیدگی کے متعلق ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا سرحدی یا کوئی اور تمام تنازعات پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے خود ہی حل کرنے ہیں۔امریکا دونوں ملکوں کو امن بات چیت کی ترغیب دیتا رہے گا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ یہ خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جتنے زیادہ مذاکرات ہوں گے، اتنا ہی تناؤ میں کمی ہوگی اور امریکا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن خطے کے استحکام کیلئے لازمی ہے۔ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ سلامتی کی مشیر سوزن رائس حال ہی میں دورہ پاکستان میں پاکستانی قیادت کو دہشتگردی کے خطرات سمیت دیگر معاملات پر امریکی موقف سے آگاہ کیا اوردہشت گردی کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے کھل کر اور تعمیری بات چیت کی ہے اور خطے میں جاری خطرات اور تشدد کو ختم کرنے کے لیے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.