میاں جاوید علی پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کے ڈپٹی کنوینیر پنجاب نامزد

منگل 1 ستمبر 2015 18:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائرز چوہدری محمدسرور نے میاں جاوید علی کو سپورٹس اینڈ کلچر کا ڈپٹی کنوینیر پنجاب نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماں نے میاں جاویدعلی و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میاں جاوید پنجاب بھر میں سپورٹس اینڈ کلچر کی تنظیموں کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، کنوینیر سپورٹس اینڈ کلچر عمر خیام نے چوہدری عمر اسحا ق کو آرگنائزر سپورٹس اینڈ کلچر ساتھ پنجاب مقرر کردیا ، مزیدوارث محمود کو کوآرڈی نیٹر سپورٹس اینڈکلچر پنجاب مقرر کر دیا ہے۔