پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی
بدھ 2 ستمبر 2015 11:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
بدھ کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے پشاور میں ارمڑ کے علاقے بغوانان میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھی کو موبائل میں ڈال کر اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ملزمان نے موبائل پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکارشہید جب کہ ایک شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے ۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور رومان، کانسٹیبل عبدالرحمان اور اسنیپر ڈاگ کے اہلکار کے جسد خاکی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیئے ہیں جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.