افتخار احمد ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
بدھ 2 ستمبر 2015 18:37
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نامور اسٹیج اداکار افتخار احمد ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ میں افتخار احمد ٹھاکر کی جانب سے مفاد عامہ کے لئے دائر کی گئی درخواست میں وزارت کلچر و ثقافت، چیئرمین فلم سنسر بورڈ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاکستانیوں کے خون بہا رہا ہے اور مدعا علیہان بھارتی کلچر کو فروغ دینے میں مصروف ہیں جس سے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینماں میں نمائش عروج پر پہنچ چکی ہے۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں پروموشن آئین کے آرٹیکل 2، 28، 31 اور 37 کی خلاف ورزی ہے لہٰذاپاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ملک میں زیر نمائش بھارتی فلموں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.