پٹرول کی اصل قیمت 40روپے1پیسہ ، ڈیزل کی قیمت 39روپے فی لیٹر ہونی چاہیے،حکومت نے ڈیزل پر 45روپے فی لیٹر ٹیکس عائد کر دیا ہے، حکومت پٹرول مصنوعات کی مد میں روزانہ اڑھائی ارب روپے وصول کر رہی ہے، چوہدری نثار اپوزیشن کے زمانے میں لیوی کو جگا ٹیکس کہتے تھے اب حکومت نے جگا ٹیکس پر بھتہ لگا دیا ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 40روپے1پیسہ جبکہ ڈیزل کی قیمت 39روپے فی لیٹر ہونی چاہیے،حکومت نے ڈیزل پر 45روپے فی لیٹر ٹیکس عائد کر دیا ہے، حکومت پٹرول مصنوعات کی مد میں روزانہ اڑھائی ارب روپے وصول کر رہی ہے، چوہدری نثار اپوزیشن کے زمانے میں لیوی کو جگا ٹیکس کہتے تھے لیکن اب حکومت نے جگا ٹیکس پر بھتہ لگا دیا ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے پٹرول کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو جانا چاہیے،پٹرو ل کی اصل قیمت 40روپے ایک پیسہ ہونی چاہیے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 39روپے فی لیٹر بنتی ہے،حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 45روپے ٹیکس عائد کردیاہے ،حکومت کو ڈیزل پر ٹیکسوں کی مد میں روزانہ ایک ارب 15روپے ملتے ہیں جبکہ پٹرول پر ٹیکسوں کی مد میں حکومت کو 58کروڑ روپے ملتے ہیں، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں روزانہ اڑھائی ارب روپے وصول کر رہی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے سالانہ 9سو ارب روپے لے رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.