پاکستان نے شاہین کے بعد غوری اور پھر شاہین ٹو میزائل بنائے ‘شاہین تھری میزائل بھی بنا لئے ‘ ثمر مبارک مند
بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے ‘انٹرویو
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاہین کے بعد غوری اور پھر شاہین ٹو میزائل بنائے ‘ پاکستان نے شاہین تھری میزائل بھی بنا لئے ہیں ‘بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر ثمرمبارک نے کہا کہ بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا بھارت کے میزائل سسٹم میں پرتھوی تھری 300 کلومیٹر تک رینج کا ہے۔ بھارت نے انڈین اوشن میں جتنے ٹیسٹ کئے وہ ٹارگٹ پر نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اینٹی اور میزائل سسٹم بہت جدید ہے، ہمارا بھارت کیساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے ‘پاکستان کے پاس بہت بڑی تعداد میں ایٹم بم موجود ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ چند سیکنڈ میں پورے بھارت کو برصغیر کے نقشے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کو انہوں نے بتایا کہ ہمارا میزائل سسٹم ہر لحاظ سے محفوظ ہے، کسی ہتھیار کی توڑ پھوڑ یا چوری کی شکایت سامنے نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ شاہین ون کی رینج 900 کلومیٹر ہے۔ شاہین ٹو کی رینج 2000 کلومیٹراور شاہین تھری کی رینج 2500 سے 3000 تک ہے۔شاہین میزائل اٹھارہ سے بیس منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دشمن اس میزائل کے ٹارگٹ کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.