دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے چکروں کے باعث سندھ نہیں آسکا،4 ماہ دھرنے میں 3ماہ جوڈیشل کمیشن میں مصروف رہا، ڈھائی سال بعد سچ عوام کے سامنے آگیا،سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، اسے ختم کریں گے، پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے میں پہلے جو غلطیاں کیں اب نہیں دہرائیں گے، سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں محل خریدے جا رہے ہیں،4اکتوبرکو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شکار پور میں جلسہ عام سے خطاب
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:21
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے چکروں میں رہنے کے باعث سندھ نہیں آسکا،4 ماہ دھرنے میں 3ماہ جوڈیشل کمیشن میں مصروف رہا، اڑھائی سال بعد سچ عوام کے سامنے آگیا،(آج ) جمعہ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ کریں گے سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، اسے ختم کریں گے، پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے میں پہلے جو غلطیاں کیں اب نہیں دہرائیں گے، سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں محل خریدے جا رہے ہیں۔
وہ جمعرات کو جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہا ہوں، اب سندھ کے بار بار چکر لگاؤں گا، پہلے دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے چکروں میں یہاں نہیں آ سکا، سندھ کا بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، اب یہاں کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، آئندہ الیکشن سے جمہوری تقدیر بدل جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا پیسہ طاقتور لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی، ہم نے وہاں پرکسی بھی کرپٹ انسان کو نہیں چھوڑا، اب رینجرز کو دعوت دیتا ہوں، اگر کوئی ہم سے بچ گیا ہے تو اسے آپ آ کر پکڑلیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی تباہی ہے، سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں نیوٹرل امپائر چاہتے ہیں ہم اڑھائی سال لگے رہے جس کے بعد سچ سامنے آیا، اب آئندہ الیکشن صاف شفاف ہو گا، سابق الیکشن میں (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مک مکا تھا، ہم پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے ارکان کو نکال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے میں پہلے جو غلطیاں کی ہیں اب نہیں دہرائیں گے، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکال دیں گے، چار اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.