(ن)لیگ کے وفد کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ٗ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبر پختونخواہ جیسی بدانتظامی نہیں ہونے دی جائیگی ٗ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ پنجاب کے شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی تحقیقات چل رہی ہیں ٗفی الحال میڈیا کو آگاہ نہیں کر سکتے ٗ میڈیا سے گفتگو
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے وفد کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ (ن )نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبر پختونخواہ جیسی بدانتظامی نہیں ہونے دی جائیگی ٗ شہید وزیر داخلہ شجاع خانزاد ہ کیس کی تحقیقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
جمعہ کو مسلم لیگ (ن )کے چار رکنی وفدنے رانا ثنا اﷲ کی سربراہی میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی،وفد میں وزیر اعظم کے مشیر قانون اشتر اوصاف علی،رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور شامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے پارٹی سرٹیفکیٹ کے لے دی گئی تاریخ پر تحفظات ہیں،ہم چاہتے ہیں سکروٹنی عمل تک پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے،،الیکشن کمیشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.