(ن) لیگ نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنالیا ہے ‘الیکشن رینجرز کی نگرا نی میں کروائیں جائیں ‘چوہدری محمد سرور

(ن) لیگ کی صوبائی حکو مت نے پنجاب میں دھاندلی کیلئے 7ارب25کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں ‘تحر یک انصاف حکمرانوں کے دھاندلی کے منصوبے کے خلاف (سوموار ) کو الیکشن کمیشن کے پاس بھی جائیگی‘چوہدری محمد سرور کامحمودالر شید ، اعجاز احمد چوہدری ودیگر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پنجاب کی بیور کریسی پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنالیا ہے ‘الیکشن رینجرز کی نگرا نی میں کروائیں جائیں ‘(ن) لیگ کی صوبائی حکو مت نے پنجاب میں دھاندلی کیلئے 7ارب25کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں ‘تحر یک انصاف حکمرانوں کے دھاندلی کے منصوبے کے خلاف (سوموار ) کو الیکشن کمیشن کے پاس بھی جائیگی ‘ضمنی انتخابات میں مقابلہ امیدواروں نہیں بلکہ عمران خان اور نوازشر یف کے در میان ہو گا اور تحر یک انصاف دھاندلی کی سازشوں کے باوجود انکو شکست دیگی ۔

وہ جمعہ کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘چیئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر اعجاز احمد چوہدری کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اسکے موقعہ پر لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود‘عبدالعلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ‘یاسمین راشد‘ ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حامد خان ایڈ وکیٹ ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘تر جمان تحر یک انصاف پنجاب جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں تبدیلی کی جنگ مکمل اتحاد اور اتفاق کے ساتھ لڑی ہے اور دھاندلی کے خلاف عمران خان نے عام انتخابات کے بعد جو موقف اختیار کیا اسکے مطابق ہی لاہور کے 2اورلودھراں کے ایک حلقے میں بدتر ین دھاندلی ثابت ہو چکی ہے اور اگروفاقی وزیر خواجہ آصف سپر یم کورٹ کے پیچھے نہ چھپے تو چوتھی وکٹ بھی گر نے والی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں دھڑ ے بندیوں کی بات ہو تی ہے مگر آج میرے ساتھ تحر یک انصاف پنجاب اور لاہور کے سابق اور موجودہ عہدیداروں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی تحر یک انصاف کے متفقہ امیدوار ہیں پارٹی کا ہر کارکن ان کی کا میابی کیلئے ہر گھر میں عمران خان کا پیغام پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی نشاندہی اور اس پر شدیداحتجاج کرتے ہیں کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکو مت ضمنی او ر بلدیاتی انتخابات کیلئے سر کاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں (ن) لیگ اپنے اراکین اسمبلی اور ہارے ہوئے لوگوں کو کروڑوں روپے کے تر قیاتی فنڈز دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے حکومتی وسائل کے بے دریغ استعما ل پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مگر الیکشن کمیشن ابھی تک بالکل خاموش نظر آرہاہے جو بہت بڑ اسوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتاہوں کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران کے حوالے سے ہمارے شدید تحفظات ہیں اور انکے خلاف ہم نے4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود حالات کچھ بھی ہوں تحر یک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور انشاء اﷲ تحر یک انصاف اپنی سیاسی جد وجہد میں کا میابی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مقابلہ سردار ایاز صادق یا عبدالعلیم خان نہیں بلکہ عمران خان ‘نوازشر یف اور ملک میں تبدیلی کیلئے جنگ لڑ نے والوں اور سیٹس کو کے درمیان ہو گا ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے سر کاری خزانے سے7ارب سے زائد فنڈز جاری کر چکے ہیں جو بدتر ین دھاندلی ہے جسکے خلاف ہم نے الیکشن کمیشن کے پاس جانے سے ہر آپشن استعمال کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور حکمرانوں کے ایسے اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔