سپریم کورٹ نے 1200کلو گرام منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے 1200کلو گرام منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس عمر عطابندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار ملزم عطاء اﷲ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میانوالی پولیس نے اس کیخلاف بارہ سو کلو گرام منشیات کی سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، کسی ثبوت اور گواہ کے بغیرہی ملزم کو جیل میں رکھا گیا ہے لہٰذاملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نے ملزم کا پولیس ریکارڈ جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف میانوالی کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ زیر سماعت مقدمے میں پولیس نے ملزم عطاء اﷲ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات برآمد کی ہے لہٰذا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ ڈیرھ ماہ میں ملزم کیخلاف ٹرائل مکمل کرے ۔

متعلقہ عنوان :