وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہونگے اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا،منصوبے پر تیزی سے عمل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئینگی
جمعہ 4 ستمبر 2015 20:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگااور منصوبے پر تیزی سے عمل کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔
حکام کے مطابق اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری افسران شریک ہونگے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینگے جبکہ سول بیوروکریسی اور عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے متعلق بریفنگ دی جائیگی گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر موثر اور تیزی سے عملدرآمد کی خاطر اہم اقدامات کی منظوری متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.