امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے الائنس ( اتحاد ) کا نام ساحل ٹو ساؤتھ ایشیاء رکھا گیا ہے اور اس کا اعلان عنقریب وائٹ ہاؤس کرے گا ۔اعلی سطح ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش مخالف اتحاد کے حوالے سے انتہائی اعلی سطح پر امریکہ نے پاکستان سے مشاورت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام مقامی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اور ان سے مشاورت کے بعد پاکستان باضابطہ فیصلہ کرے گا ۔حکومتی عہدیدار نے کہا کہ آئی ایس ( داعش ) افغانستان میں وجود رکھتی ہے اور انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور اگر داعش والوں سے نمٹا نہ گیا تو وہ پاکستان کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہوں گے ۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان اعلی سطحی میٹنگ کے ذریعے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
رواں سال فروری میں بھی دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئی ایس کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑی تھی اور یہ تسلیم کیا تھا کہ بنیاد پرست اسلامی گروپ ملک کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے ۔گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 13 افراد میں سے ایک پاکستانی بھی شامل تھا جو اسلامی سٹیٹ داعش میں شامل ہونے اور بھرتیاں کرنے کے الزامات پر گرفتار کئے گئے تھے ۔اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے کیرالہ سے تعلق دو بھارتی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی سروسز میں ابوظہبی اور دبئی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو حراست میں لیا جو سوشل میڈیا پر آئی ایس ( داعش) سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور پوسٹ تیار کر رہے تھے ۔یہ لوگ آئی ایس رہنماؤں کے ساتھ آن لائن رابطے تشکیل دینے کے لئے کوشاں تھے ۔ حراست میں لئے گئے ابوظہبی میں آٹھ افراد کو اور دبئی میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ایک بنگلہ دیشی باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.