سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم کوپھانسی دیدی گئی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم کوپھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن ضلع کے رہائشی صادق وٹو نے زمین کے تنازعہ پر 13مئی 1999ء کو زمیندار محمدعباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجس کاتھانہ صدر پاکپتن میں قتل کامقدمہ درج ہوااورایڈیشنل سیشن جج پاکپتن صہیب احمد رومی نے جرم ثابت ہونے پر 19دسمبر 2000ء کو سزائے موت کافیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

مجرم کی اعلیٰ عدالتوں اور صدرپاکستان کی طرف سے اپیلیں مسترد ہونے پر علی الصبح ساڑھے پانچ بجے سنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دے دی گئی۔ مجرم کی میت ان کے ورثاء کے سپرد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :