بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاو بھٹو زرداری کے ہمراہ ایک ہفتے کے دورہ پر لاہور پہنچ گئے
بلاول بھٹو ہمشیرہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاؤس پہنچے ،منظور وٹو،مخدوم احمد محمود، تنویر اشرف کائرہ اور دیگر نے استقبال کیا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی مجموعی ،پنجاب میں پارٹی کی صورتحال ، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات بارے تبادلہ خیال کیا گیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاو بھٹو زرداری کے ہمراہ ایک ہفتے کے دورہ پر لاہور پہنچ گئے ۔بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاؤس لاہور پہنچے جہاں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو،جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ، عبد القادرہ شاہین ،شوکت بسرا سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا ۔
بلاول بھٹو کی ذاتی سکیورٹی نے ان کی آمد سے دو روز قبل بلاول ہاؤس پہنچ کر سکیورٹی انتظامات اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے ۔ بلاول ہاؤس آمد کے بعد پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً پنجاب میں پارٹی کی صورتحال ، پنجاب میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اورسابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے صاحبزادے شہریار تاثیر نے بھی بلاول ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق آج اتوار کو یوم دفاع کے حوالے سے تقریب منعقد ہو گی جس میں پرچم کشائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو آج اتوار کو ایک بجے سے سہ پہر تین بجے تک وہاڑی اور چار سے چھ بجے تک ضلع لودھراں میں بلدیاتی پارلیمنٹری بورڈ کے ارکان ٹکٹ ہولڈرز،تحصیل و ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے ساڑھے چھ بجے سے آٹھ بجے تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور،جنرل سیکرٹری و انفارمیشن سیکرٹریوں سمیت الائیڈ ونگز کے صوبائی صدر و جنرل سیکرٹری ملاقات کرینگے ۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.