سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائے ، احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھا جائے

صدر مملکت ممنون حسین کا وزارت پانی و بجلی کی جانب سے مختلف منصوبوں پر دی گئی بریفنگ کے موقع پر خطاب

پیر 7 ستمبر 2015 18:09

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائے اور اس سلسلے میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھا جائے۔ وہ پیر کو وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کے لیے مجوزہ، مستقل و طویل مدت منصوبوں پر بریفنگ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

صدر مملکت نے سیلاب کی وجہ سے قیمتی جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے بروقت اور ادارہ جاتی اقدامات پر زور دیا۔صدر مملکت نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے ٹھوس منصوبے بنائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے سیلاب و بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ا?بادیوں سے پانی کے نکاس کے لیے مؤثر منصوبے بنانے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے لیفٹ بنک آوٹ فال ڈرینج اور رائٹ بنک آوٹ بال ڈرینج سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی منصوبے بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی فلڈ کمیشن میں تجربہ کار ماہرین کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی اور وفاقی فلڈ کمیشن کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔