یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں کا 1965 ء کے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش
منگل 8 ستمبر 2015 21:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، وزارتِ اطلاعات ، نشریات اور قومی ورثہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں نے 1965 ء کے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ملک کے بوڑھے ، بچے اور جوا ن جذبہ جہاد سے سر شار دفاع پاکستان کی یاد تازہ کرتے نظر آئے جبکہ اسی سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں فنکاروں نے جنگی ترانے اور گیت گا کر موجود نوجوانوں کے خون کا ایسا گرمایا کہ 1965ء میں ریڈیو پاکستان سے نشر کی جانے والے ان گیتوں کی یاد تازہ ہو گئی۔
اِس محفل کا آغاز رافع بانو نے ’’روشن تیری آنکھوں میں وفا کے جو دیئے ہیں‘‘ سے کیا۔ طلال ہمایوں نے اِس چمن میں سحر اور دل دے دیکھا پاکستان پیش کئے۔(جاری ہے)
معروف فنکار شاہد علی نے اپنی جان نظر کروں اور ساتھیومجاہدو سے ہال میں موجود جوانوں کو نعرہ تکبیر لگانے پر مجبور کیا۔ معروف فنکار افضال لطیفی اور اسلم مغل نے لا ہور کے محاذ کے جانثاروں کے لیے خصوصی خاکہ پیش کیا۔
معرو ف گلوکارہ محمودہ قمر نے اے راہِ حق کے شہیدو اور رنگ لائے گا شہیدوں کا لہوپیش کئے۔ ایک اور خاکہ پرچم کشائی میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکاروں نے’’ خیال رکھنا‘‘ اور ’’جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘‘ پر خصوصی ٹیبلو پیش کئے۔ گلوکار محمد علی نے اے وطن کے سجیلے جوانو اور یہ وطن تمارا ہے پیش کئے۔ رافعہ بانو نے اے پْتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ، میرے ڈھول سپاہیااور وطن کی مٹی گواہ رہنا سے نوجوانوں کا خون گرمایا۔ پورے پروگرام میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وطن پر مر مٹنے کے نعرے لگتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.