مسلم لیگ ن کی تحریک انصاف پر پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پرکڑی تنقید
جس روز عمران خان سندھ میں پیپلزپارٹی پرکیچڑاچھال رہے تھے اسی روزپنجاب میں ان کے چیف آرگنائزرپیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھیک مانگ رہے تھے،محمدزبیر عمران خان الیکشن سے فرار کی راہیں ڈھونڈرہے ہیں،سات جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نے ثابت کردیا ہے اب کوئی بھی جماعت اکیلے مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکتی، پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 8 ستمبر 2015 21:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی طرف سے پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جس روز عمران خان سندھ میں پیپلزپارٹی پرکیچڑاچھال رہے تھے اسی روزپنجاب میں ان کے چیف آرگنائزرپیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھیک مانگ رہے تھے یہ قلابازی خان کی ایک اورقلابازی ہے،عمران خان الیکشن سے فرار کی راہیں ڈھونڈرہے ہیں مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے،سات جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نے ثابت کردیا ہے کہ اب کوئی بھی جماعت اکیلے مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکتی۔
منگل کوپی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اورنجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا کہ جس روز عمران خان سندھ کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کر رہے تھے اسی روز پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور لاہور میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ کے مذاکرات کر رہے تھے یہ تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی کا عملی نمونہ ہے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف جس طرح مختلف اتحاد کر رہی ہے اس نے ماضی کے 9 ستاروں کی یاد تازہ کر دی ہے پی ٹی آئی الیکشن سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے قلا بازی خان ہر چیز پر قلابازی کرتے ہیں سونامی لانے کے دعوے دار کے پی کے میں 24 اضلاع میں سے صرف 9 میں اپنی حکومت بنا سکی ہے عمران خان حقائق کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے اور الزامات کی سیاست کرتے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی آج جسٹس وجیہہ الدین اور تسلیم نورانی کیا کہہ رہے ہیں ان کی رپورٹ ریکارڈ پر ہے کہ ان کے سیکرٹری جنرل نے ووٹ خریدے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.