اسلام آباد، بو ٹ مافیا نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کر دیا ،راول ڈیم میں موٹر بوٹس چلانے کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا
بدھ 9 ستمبر 2015 11:59
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بو ٹ مافیا نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کر دیا ،راول ڈیم میں آلودگی کا سبب بننے والی موٹر بوٹس دوبارہ چلنا شروع ہو گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے راول ڈیم میں آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈیم میں موٹر بوٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے حکم کوپس پشت ڈالتے ہوئے اب دوبارہ بوٹ مافیا متحرک ہو گیا ہے اور راول ڈیم میں موٹر بوٹس چلانے کا غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر بوٹس فافیا کو پارک انتظامیہ کی بھی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث کشتی مافیا نے راول ڈیم میں حفاظت کیلئے نصب لوہے کی گرل کو جگہ جگہ سے کاٹ کر اپنی کشتیاں ٹھہرانے کی جگہ بنا لی ہے ۔گرل کٹنے سے پارک کی خوبصورتی بھی بری طرح سے متاثرہو چکی ہے ۔(جاری ہے)
موٹر بوٹس ڈیم کا پانی آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کیلئے آنے والوں کی زندگی کیلئے شدید خطرہ بھی ہیں کیونکہ اس غیر قانونی کاروبار سے وابستہ کشی بانوں نے کسی بھی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کیئے ۔
کشتیوں میں تفریح کی غرض سے بیٹھنے والوں کیلئے لائف جیکٹ بھی موجود نہیں جس کے باعث کسی بھی وقت انسانی جان ضائع ہونے کی صورت میں افسوسناک واقعہ پیش آسکتا ہے ۔انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے )حکام کے مطابق راول ڈیم میں صرف پیڈل بوٹس کی اجازت ہے موٹر سے چلنے والی کشتیاں ڈیم کے پانی میں شدید ارتعاش پیدا کرنے کے باعث آلودگی کا سبب بنتی ہیں جبکہ یہی پانی راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کیلئے فراہم کیا جاتا ہے ،،،ذرائع کے مطابق ڈی جی ای پی اے کا عہدہ خالی ہونے کے باعث ای پی اے بھی راول ڈیم میں ہونے والے اس غیر قانونی اقدام پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے قاصر ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.