عالمی برادری کا احتجاج ، اسلام آباد چڑیاگھر سے زنجیروں میں جکڑے کاون نامی ایشیائی ہاتھی کو آزاد کرنے کا فیصلہ
بدھ 9 ستمبر 2015 15:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) عالمی برادری کے احتجاج کے بعد اسلام آباد میں زنجیروں میں جکڑے کاون نامی ایشیائی ہاتھی کو آزاد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دس دن پہلے ایک پاکستانی نژاد نامی امریکی زرین خان نے پٹیشن لانچ کی تھی اس پر 30 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے تھے ۔اس کے بعد سی ڈی اے اس ہاتھی کو آزاد کرنے پر مجبور ہو گئے ۔
پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سی ڈی اے مذکورہ ہاتھی کو آزاد کرائے ۔اس کو کئی سال سے زنجیروں میں جکڑ کر تنہائی میں رکھا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سی ڈی اے کے چیئرمین زیر صدارت اعلی اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیات کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی اور ہاتھی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر ماحولیات شیخ سلمان جنہوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نے ساری زنجیریں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔
ہاتھی کی دیک بھال کرنے والا شخص بلال کا کہنا ہے کہ یہ نوے کی دہائی کی بات ہے جب کاون نامی ہاتھی نے صفائی پر مامور ایک شخص کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے میں نے کلینگ اور فیڈنگ کے دوران اس کو زنجیریں پہنا دیں ۔انہوں نے کہا کہ زنجیروں میں جکڑنے کا عرصہ اس کی فیمل ہتھنی ( سہیلی ) کے چل بسنے کے بعد زیادہ ہو گیا جو 90 ء کی دہائی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو تحفتاً دی تھی جو مئی 2012 میں چڑیا گھر میں مر گئی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.