مدارس کے حوالہ سے حکمت عملی ، اہم اجلاس (کل)وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں وزرائے اعلیٰ ،چیف سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام شرکت کریں گے
اجلاس کے دوسرے حصہ کی صدارت وزیراعظم کریں گے، آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے،ترجمان وزارت داخلہ
بدھ 9 ستمبر 2015 20:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) مدارس کے حوالہ سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے ایک اہم اجلاس (کل) جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ،چیف سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔یہ اجلاس دو مراحل میں ہوگا جس کے پہلے مرحلہ کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جبکہ دوسرے حصہ کی صدارت وزیراعظم محمد نواز شریف کریں گے اور اس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔
وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق وزیرِاعظم ہاوس کے اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتی قیادت اورتمام صوبوں کے چیف سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس کے پہلے حصے کی صدارت وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے جبکہ اجلاس کے دوسرے حصے میں وزیر اعظم صدارت کریں گے۔(جاری ہے)
اس اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، ملکی سیکیورٹی اور دیگر قومی معاملات کے بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس کے بعد شام پانچ بجے وزیرِداخلہ پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یاد رہے کہ اسی سلسلے میں پیر کے روز بھی ایک اہم اجلاس وزیرِاعظم ہاؤس میں منعقد کیا گیا تھا کہ جس کی صدارت وزیرِداخلہ اور بعد میں وزیرِاعظم نے کی اس اجلاس میں مدارس کے پانچوں وفاق سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام نے شرکت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.