وزیراعظم سے صنعتکاروں کا ملاقات میں بینک ٹرانزیکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ
جمعہ 11 ستمبر 2015 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے صنعتکاروں نے ملاقات کر کے بینک ٹرانزیکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فوری خاتمے کی یقین دہانی سے معذرت کرتے ہوئے تاجروں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو خود جائزہ لوں گا، چھوٹے کاشتکاروں کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ریلیف پیکج کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا، چاول کے کاشتکاروں کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔
جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے صنعتکاروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیرا عظم اور حکومتی ٹیم نے صنعت کار رہنماؤں سے ملاقات میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور تاجر وں کو فوری مراعات دینے سے انکار کر تے ہوئے روپے کی قیمت میں کمی کے مطالبہ یکسر مسترد کردیاہے۔(جاری ہے)
ملاقات میں تاجروں کی طرف سے روپے کی قیمت میں کمی کامطالبہ کیا گیا جسے مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے موقف اختیار کیا کہ روپے کی قدر میں کمی سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔
حکومت نے تاجر برادری کو سیلز ٹیکس ریفنڈ ایک ہفتے میں ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو خود جائزہ لوں گا، چھوٹے کاشتکاروں کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ریلیف پیکج کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا، چاول کے کاشتکاروں کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تاجر برادری اگلے ہفتے حکومتی ٹیم سے دوبارہ ملاقات کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.