اسلام آباد : عازمین حج کے لواحقین کی سہولت کے لیے ہنگامی کال سینٹر قائم کر دیا ہے، تاحال پاکستانی عازمین حج کی شہادت یا زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ وزارت مذہبی امور پاکستان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حرم شریف میں پیش آنے والا واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 87 عازمین حج شہید ہوئے ہیں البتہ ابھی تک کسی پاکستانی کے شہید یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
(جاری ہے)
سردار یوسف نے بتایا کہ عازمین حج کے لواحقین کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور میں ہنگامی کال سینٹر قائم کر دیا گیا ہے لواحقین عازمین حج سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کیلئے 042111725425 پر رابطہ کر سکتے ہیں.جبکہ سعودی عرب میں رابطے کا نمبر 8001166622 ہے۔
سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان سے اب تک ایک لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب جا چکے ہیں اور صرف چند ہزار ہی پاکستان میں ہیں تاہم ابھی تک شہداء کی قومیت سے متعلق پتہ نہیں چل سکا جبکہ کسی پاکستانی عازمین حج کے شہید یا زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حادثے کے بعد سے عرب میں موجود حج مشن اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار یوسف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی جی حج سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عازمین حج سے متعلق معلومات لینے کی ہدایت بھی کر دی ہے .متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.