سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی جاوید میمن نے یوسی 4 سے چیئرمین کیلئے فارم نامزدگی جمع کر ادیئے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:11

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی جاوید میمن نے یوسی چار سے چیئرمین کیلئے فارم نامزدگی جمع کر ادیئے ، یوسی5,2،6، 7، 11،12،13،17،،15،21سے بھی امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سکھر ڈویلپمنٹ الائنس نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کیلئے امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرادیئے، گزشتہ روزیوسی 4سے چیئرمین حاجی محمدجاوید میمن، وائس چیئرمین ملک اعظم، یوسی 7سے چیئرمین حامد محمود فیضی وائس چیئرمین بہار الدین شیخ، یوسی 11سے چیئرمین حافظ محبوب علی سہتو، وائس چیئرمین پرویز علی چنہ، یوسی 12سے ایوب بھٹی،وائس چیئرمین شہزاد خرم، یوسی 13سے چیئرمین انور کمال وائس چیئرمین عتیق اﷲ سومرو، یوسی 15 سے چیئرمین عمر دراز، وائس چیئرمین کمال الدین سمیت یوسی 5، یوسی 6، یوسی 2، یوسی 25، یوسی 23، یوسی 21، یوسی 17سے بھی ایس ڈی اے کی جانب سے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایس ڈی اے آفس میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا کہناتھا کہ سکھر کے تاجر و شہری برسوں سے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، شہر سے منتخب نمائندے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اب جب بلدیاتی انتخابات کا وقت آیا ہے تو انہیں شہر اور شہریوں سے ہمدردیاں یاد آگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں، سکھر کے شہری، شہر کی تباہی کے ذمہ داروں کے جھوٹے ، وعدوں، دعوؤں میں نہیں آئینگے۔ انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے سکھر شہر کے باسیوں کو درپیش دیرینہ بنیادی مسائل سے نجات دلائینگے۔