سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
جمعرات 2 مئی 2024 16:00
(جاری ہے)
دوران اجلاس وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ اجلاس گزشتہ ایپکس کمیٹی کا تسلسل ہے، صدرِ پاکستان نے امن و امان پر گزشتہ روز وزیراعلی ہائوس میں اہم اجلاس کیا، صدر نے کچے میں ڈاکوئوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لانے کی ہدایت کی اور منشیات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدرِ پاکستان نے زمینوں پر قبضوں کو ناقابل برداشت قرار دیا، سندھ حکومت صدرِ مملکت کے احکامات پر مکمل عمل کرے گی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے، اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے، ان تمام محرکات پر کام ہو رہا ہے جو اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے اسباب ہیں، سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھی بھرپور کام کر رہی ہے۔اجلاس میں شریک صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا ہے، حیدرآباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تین منشیات فروش مارے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف 164 مقدمات درج کئے گئے جن میں 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، منشیات فروشوں سے 27 گاڑیاں اور 22 موٹر سائیکلز برآمد کی گئی ہیں، چار کلو ہیروئن اور 1200 کلو بھنگ بھی برآمد کی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں پر نظر رکھی جائے گی تاکہ منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارے قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کو دیگر صوبوں اور اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔جس پر شرجیل میمن نے بتایا کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے کہاکہ منشیات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
-
ملک میں گندم درآمد اسکینڈل، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل، نہ ہی کوئی پیشرفت ہوسکی
-
کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا
-
عطا اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
-
ایف بی آر کا تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ٹریڈ یونینز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعظم کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان
-
حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
-
رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ
-
سعودی عرب میں بھیک مانگنے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد وطن واپسی پر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.