تہمینہ دولتانہ نے غیر قانونی صوابدیدی فنڈز وہاڑی میں خرچ کئے
سوشل ویلفیئر وہاڑی کو بچوں کے پارک اور بجلی پنکھے خریدنے کے لئے بھاری فنڈز فراہم کئے گئے تھے جو کہ غیر قانونی ہیں ، آڈٹ رپورٹ
اتوار 13 ستمبر 2015 17:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) نواز شریف دور حکومت کی وزیر مملکت برائے خواتین ترقی تہمینہ دولتانہ کی طرف سے 0.80 ملین کے صوابدیدی فنڈز کے اخراجات کو آڈٹ حکام نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔
(جاری ہے)
تہمینہ دولتانہ نے اپنی وزارت کے دور میں وہاڑی میں بچوں کے پارک پھر ڈی سی وہاڑی کو ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز ریلیز کئے تھے جبکہ بوریوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو 25 ہزار روپے دیئے جبکہ ٹی وی کیمرہ مین کے بیٹے کے علاج کے لئے 3 لاکھ روپے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وہاڑی کو پنکھے خریدنے کے لئے 43325 روپے ادا کئے جبکہ وہاڑی کے سوشل ویلفیئر کو دو لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کے علاوہ سندھی بچوں کو بیس ہزار روپے ادا کئے ۔
تہمینہ دولتانہ نے صوابدیدی فنڈز زیادہ تر اپنے آبائی ضلع پر خرچ کئے جس کو آڈٹ حکام نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ تہمینہ دولتانہ کو اس دفعہ وہاڑی کی عوام نے شکست دی ہے تاہم نواز شریف نے انہیں مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب کرایا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.