جمہوریت کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں، ان کا احترام کریں، جمہوریت انتخابات منعقد کروا کر اقتدار سیاسی پارٹیوں اور افراد کو منتقل کرنے کا نام ہی نہیں ، قانون کی حکمرانی،آئین کی حدود کا احترام، شفاف اور مساویانہ احتساب، برداشت اور سیاسی مخالفین کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کاپیغام
منگل 15 ستمبر 2015 13:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں اور ان کا احترام کریں۔جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر نے کہا کہ جمہوریت انتخابات منعقد کروا کر اقتدار سیاسی پارٹیوں اور افراد کو منتقل کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی،آئین کی حدود کا احترام، شفاف اور مساویانہ احتساب، برداشت اور سیاسی مخالفین کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے۔
جمہوریت کے دشمن مختلف لبادہ اوڑھ کر سامنے آتے ہیں۔ ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ نظریہ ضرورت کو استعمال کرکے جمہوریت پر شبخون مارا گیا اور نام نہاد لیگل فریم ورک آرڈر اور پی سی او جاری کئے گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کرنی چاہیے لیکن ان مسائل سے نمٹنے وقت اپنی آئینی حدود اور اختیارات کے اندر رہنا چاہیے۔ یہ تناظر کہ طاقتور ادارے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں اور دیگر اداروں کی حدود میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔
جمہوریت کے لئے اچھا شگون نہیں اور اس تناظر سے فوری طور پر نمٹا جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ دہشتگرد اور انتہاپسند ذہنیت سے بھی جمہوریت کو خبردار رہنا چاہیے جو اپنا ایجنڈا طاقت کے زور پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ سابق صدر نے دنیا بھر کی تمام جمہوری قوتوں خاص طور پاکستان کی جمہوری قوتوں کو آج کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو جمہوریت کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان تمام سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے ڈکٹیٹرشپ پاکستان پر اپنے قدم نہیں جما سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.