خاتون کو بندوق کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پولیس اہلکار کو پھانسی کی سزا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 20:46

خاتون کو بندوق کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پولیس اہلکار ..
کویت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) خاتون کو بندوق کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پولیس اہلکار کو پھانسی کی سزا دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کویت کی مقامی عدالت نے جعلی پولیس اہلکار بن کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔ ملزم نے جعلی پولیس اہلکار بن کر بندوق کے زور پر ایک ایشیائی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اس سے قبل ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اب عدالت کی جانب سے اس شخص کی سزا کو عمر قید سے تبدیل کرکے پھانسی کی سزا کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :