بھارت میں بیروزگاری نئی بلندیوں پر، 255 پی ایچ ڈی ہولڈر افراد نے چپڑاسی کی نوکری کیلئے درخواست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 22:27

بھارت میں بیروزگاری نئی بلندیوں پر، 255 پی ایچ ڈی ہولڈر افراد نے چپڑاسی ..
لکھنو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) بھارت میں 255 پی ایچ ڈی ہولڈر افراد کی جانب سے چپڑاسی کی نوکری کیلئے درخواست دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بیروزگاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ ایک جانب بھارت دنیا میں اپنی خوشحالی کے دعوے کرتا پھرتا ہے تو دوسری جانب ملک میں غربت اور بے روزگاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اترپردیش میں چپڑاسی کی 368 اسامیوں کیلئے دیے گئے اشتہار کے بعد اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ان اسامیوں کیلئے تقریبا 23 لاکھ درخواستوں موصول ہوئیں۔ ان نشستوں پر درخواست گزار کی اہلیت پانچویں پاس رکھی گئی تھی تاہم موصول ہونے والی درخواستوں میں 255 پی ایچ ڈی، 24 ہزار 969 پوسٹ گریجویٹ اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے گریجویشن کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :