رواں برس پاکستان میں 2 انٹرنیشنل ایونٹس منعقد ہوں گے: سکواش فیڈریشن
29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہونے والی چیف آف ایئر اسٹاف انٹر نیشنل چیمپیئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے ، 3 سے 10 نومبر تک ہونے والے دوسرے بین الاقوامی سکواش ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے
ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں سکواش سے محبت کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ طویل عرصے بعد یہاں انٹرنیشنل سکواش واپس لوٹ رہی ہے۔ ستمبر کے آخر اور نومبر میں دو بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث پاکستان میں کئی سالوں سے سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر پابندی تھی، تاہم گزشتہ سال یہ پابندی ہٹنے کے بعد ایک بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہوا جس کے بعد پاکستان سکواش فیڈریشن نے اس سال دو انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کی خوشخبری سنا دی ہے۔
29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہونے والی چیف آف ایئر اسٹاف انٹر نیشنل چیمپیئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ 3 سے 10 نومبر تک ہونے والے دوسرے بین الاقوامی سکواش ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔سکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کی آمد سے جہاں نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں نئے کھلاڑی اپنی رینکنگ بھی بہتر بنا سکیں گے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ، وہ کام کیا جو ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے : رانا عاطف
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، محمد رضوان کی ’ریلیز عمران خان‘ کے پوسٹر پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل
-
زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
50 یا 100 بنانے کی بجائے پاکستان کیلئے میچ جیتنے کو ترجیح دیتا ہوں : صائم ایوب
-
ٹی ٹوٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستان، برائن لارا کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
سنیل گواسکر کا پاکستان سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز پر جرمانہ لگانے کا مطالبہ
-
شریک حیات سمجھدار اور خوبصورت ضرور ہونی چاہیے : بابر اعظم
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17مئی کو کھیلآا جائے گا
-
آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں اہم کھلاڑی کو آرام دیے جانے کا امکان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.