پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ پولیس اور نادرا کا رویہ اور طرز عمل تعصب اور پشتون دشمنی پر مبنی ہے،عبید اﷲ جان بابت

پیر 21 ستمبر 2015 23:07

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری و صوبائی مشیر جنگلات و لائیو سٹاک عبید اﷲ جان بابت نے ملتان میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ پولیس اور نادرا کا رویہ اور طرز عمل تعصب اور پشتون دشمنی پر مبنی ہے ۔ پشتونو ں کی بلا جواز گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں اور پنجاب حکومت پشتونوں کے کاروبار و تجارت اور رہائشی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے۔

اس موقع پر پشتونخوا میپ ملتان کے ضلعی سیکرٹری سردار تیمور خان موسی خیل ولایت خان ،گل باران سلیمانخیل نے بھی خطا ب کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر عبید اﷲ جان بابت اور مبین خان نے آئی جی پنجاب سے تفصیلی ملاقات کی اور پشتونوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوہے مقررین نے کہا کہ پشتون پاکستان کے قیام سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں اباد ہے اور تجارت محنت مزدوری ٹرانسپورٹ اور دیگر پیشوں سے منسلک ہے۔

اور ملکی ائین کے تحت پشتونوں کو ملک کے کسی بھی حصے میں کاروبار اور تجارت کا قانونی حق حاصل ہے لیکن پنجاب میں پولیس اور دیگر اداروں نے پشتونوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی اڑ میں پشتونوں پر کاروبار کے دروازے بند کرکے رشوت وصول کر رہے ہیں اور تھانوں میں پشتونوں پر بلاجواز تشدد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین میں ہر شہری کو شناختی کارڈ بنانے کا مکمل حق حاصل ہے لیکن پنجاب میں نادرا نے تعصب پر مبنی رویہ اختیار کرکے ہمارے عوام کو بنیادی شناختی دستاویز سے محروم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ سے محرومی کی وجہ سے پنجاب میں اباد پشتون عوام اپنی اولادوں کو تعلیم دینے سے قاصر ہے اور اپنے بچوں اور گھر کے افراد کو بائرروزگار کاروبار اور تجارت پر بھیج نہیں سکتے اور ایک اذیت ناک سورتحال سے پشتون عوام دوچار ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس یہ واضح کردے کہ پنجاب میں پشتونوں کو رہائش اور کاروبار کا حق حاصل ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دونوں ایوانوں سینٹ اور پارلیمنٹ میں پشتونخوا میپ کے اراکین نے اس اہم مسلےء پر بارہا بحث کی ہے لیکن اب تک مسلہء جوں کا توں ہے اورپنجاب حکومت ک رویہ اس حوالے سے غیر سنجیدہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب پولیس پشتون دشمنی پر مبنی رویہ ترک کرے اور نادرا پنجاب میں پشتونوں شناختی کارڈ کا قانونی حق دے۔

متعلقہ عنوان :