وزیر دفاع خواجہ آصف اٹلی و یورپ کے نجی دورے پر روانہ، عیدالاضحی یورپ میں منائیں گے

پیر 21 ستمبر 2015 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف اٹلی و یورپ کے ایک ہفتے کے نجی دورے پر روانہ ہو گئے،وفاقی وزیر عیدالاضحی یورپ میں منائیں گے، وہ 30ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اٹلی و یورپ کے دورے پر جانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف سے خصوصی طور پر اجازت لی، وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد وزیر پانی و بجلی نجی دورے پر روانہ ہوگئے۔خواجہ آصف عیدالاضحی یورپ میں ہی منائیں گے اور وہ 30ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :