معروف رپورٹر چاند نواب پر ریلوے پولیس اہلکار کا تشدد، خواجہ سعد رفیق کی اہلکار کو بچانے کی کوشش

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 21:21

معروف رپورٹر چاند نواب پر ریلوے پولیس اہلکار کا تشدد، خواجہ سعد رفیق ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) معروف رپورٹر چاند نواب پر ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد پولیس کی جانب سےاہلکار کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر اپنی ایک ویڈیو کے باعث شہرت پانے والے ٹی وی رپورٹر چاند نواب پر ریلوے پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کرنے کے واقعے کا انکشاف ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جس ریلوے پولیس اہلکار کی جانب سے چاند نواب کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اسے ساتھیوں سمیت پولیس کی جانب سے فرار کروا دیا گیا ہے جبکہ ان افراد کیخلاف تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ریلوے کراچی کی جانب سے چاند نواب پر معاملے کو رفع دفع کرنے کیلئے بھی دباو ڈالا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے ایس ایس پی ریلوے کراچی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دباو ڈالا گیا ہے تاکہ پولیس کی بدنامی نہ ہوسکے۔