وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کی لاگت لگ بھگ 15 کروڑ
محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 22:14
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کی لاگت لگ بھگ 15 کروڑ کے قریب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم امریکہ کے شہر نیویارک میں 30 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔موجودہ سالانہ اجلاس کو تاریخی اہمیت یوں حاصل ہے کہ اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک انسانی ترقی کا دوسرا 15 سالہ ایجنڈا اپنائیں گے۔
پہلا ایجنڈا 2000 میں اقوامِ متحدہ ملینیئم گول کے نام سے اپنایا گیا تھا جس کے تحت آٹھ بنیادی اہداف مقرر کیے گئے تھے۔ اس اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم 73 رکنی وفد اپنے ہمراہ نیویارک لیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
اس وفد میں وزیرِ اعظم ، وزیرِ اعظم ہاؤس کا 29 عدد مددگار عملہ ، وزارتِ خارجہ و دیگر وزارتوں کے28 عدد اہلکار اور 16 عدد پیشہ ور صحافی شامل ہیں۔
دورے کے دوران خصوصی چارٹرڈ طیارہ بشمول لینڈنگ و پارکنگ چارجز، روزویلٹ اور اولڈروف استوریا میں قیام و طعام، مختلف اجلاس، بریفنگز، دعوتیں، سائیڈ لائن ملاقاتوں سمیت دیگر معاملات کا کل خرچہ 15 کروڑ کے قریب بتایا جارہا ہے۔ تاقدین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی 30 منٹ کی تقریر کی قیمت کم سے کم 15 کروڑ روپے بن رہی ہے یعنی 50 لاکھ روپے فی صفحہ۔ ایک غریب ملک کے وزیراعظم کو ایسا شاہانہ دورہ ہرگز زیب نہیں دیتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.