سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھا نجے سید وجاہت حسین گیلانی بھی منی حادثہ میں شہید

اتوار 27 ستمبر 2015 14:50

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھا نجے سید وجاہت حسین گیلانی بھی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھا نجے دربار موسی پاک شہید کے گدی نشین سید وجاہت حسین گیلانی کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی سید اسد مرتضی گیلانی بھی منی حادثہ میں شہید ہو گئے ان کی شہادت کی اطلاع ان کے ماموں سید یوسف رضا گیلانی اور انکے خاندان،اہل خانہ ،عزیز و اقارب اور اسد مرتضی گیلانی کے دوست اور ملازمین کو ملتے ہی ان کی عید کی خوشیاں غم و دکھ میں تبدیل ہو گئیں۔

سید اسد مرتضی گیلانی کی شہادت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سید وجاہت حسین گیلانی کی رہائش گاہوں پر پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی ا و رمذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور انکے مریدیں،دوست احباب اور انکے ملنے والوں کا تانتا بند گیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ منی حادثہ میں شہید ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھا نجے اورسید وجاہت حسین گیلانی کے صاحبزادے سید اسد مرتضی گیلانی کی منی حادثہ میں شہادت کے بعد انکا موبائیل فون بند ہو گیا تھا اور انکے ماموں سیدیوسف رضا گیلانی اوروالدسید وجاہت حسین گیلانی اور انکے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر اور سعودی حکام سے اپنے بھانجے سید اسد مرتضی گیلانی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور ان سے ریکوسٹ کی تھی کہ وہ انکے بھانجے سید اسد مرتضی گیلانی جن کا کچھ پتہ نہ چل رہا تھا انکی تلاش کر کے اور پتا چلا کر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کریں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اس ریکوسٹ کے بعد وزارت خارجہ پاکستان اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر اور سعودی حکام کی کوششوں اور کاوشوں سے بلاآخر انکی شہادت کا پتا چلا اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنے بھانجے اسد مرتضی گیلانی شہید کی میت پاکستان انکے آبائی شہر ملتان لانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں پھر بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی اوروالدسید وجاہت حسین گیلانی نے سید اسد مرتضی گیلانی شہید کی میت پاکستان کے شہر ملتان لانے کے لیے بیان حلفی بھیجے ہیں۔

شہید سید اسد مرتضی گیلانی کی میت کے حصول اور انکے آخری دیدار کے لیے مکہ کے ہسپتال کے باہر سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی اورسید وجاہت حسین گیلانی کے سینکڑوں مریدیں اور دوست احباب موجود ہیں ۔خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق شہید سید اسد مرتضی گیلانی کی میت پاکستان ،ملتان پہنچنے کے بعد انکی نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین دوبار حضرت موسی پاک شہید میں ادا کی جائے گی۔