مودی خاتون سے تحفہ وصول کرنے کے دوران کیمرے کو دیکھ کر پاگل ہوگئے،فیس بک کے بانی کو دھکا دے کر پیچھے کردیا

سوشل میڈیا پرمودی کی ویڈیو کی دھوم مچ گئی ،لاکھوں لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

منگل 29 ستمبر 2015 19:04

مودی خاتون سے تحفہ وصول کرنے کے دوران کیمرے کو دیکھ کر پاگل ہوگئے،فیس ..

نیویارک/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فیس بیک کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر خاتون سے تحفہ وصول کرنے کے دوران کیمرے کو دیکھ کر پاگل ہوگئے ،سکرین کے سامنے ٹھہرے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو دھکا دے کر پیچھے ہٹا دیا جس پر سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی دھوم مچ گئی ،لاکھوں لوگوں نے مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ آئی بی این لائیو کے مطابق وزیراعظم مودی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران فیس بک ٹاؤن ہال میں مارک زکر برگ سے ملاقات کے دوران کیمرے سے محبت کا اظہار ایک بالکل مخلتف انداز میں کیا۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکر برگ سے ملاقات کے بعد جب فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سینڈ برگ بھارتی وزیراعظم کو تحفہ پیش کرنے لگیں تو اس دوران مارک زکر برگ کیمرے کے سامنے آگئے، جس پر مودی نے انھیں ہاتھ سے پکڑ کر دھکیلتے ہوئے کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

مارک زکربرگ اس موقع پر وزیراعظم مودی کو کوئی بات بتانا چاہتے تھے، لیکن انھیں علم نہ ہوسکا کہ وہ بے دھیانی میں مودی اور کیمرے کے درمیان رکاوٹ بن گئے ہیں۔مودی کی جانب سے کمپنی ہیڈکوارٹر میں 'سائیڈ' پر لگائے جانے کے بعد بانی فیس بک مارک زکربرگ اپنے جوتوں کی طرف دیکھتے اور محتاط انداز میں ٹائی درست کرتے ہوئے نظر آئے، جبکہ مودی نے حسبِ عادت کیمرے کے سامنے اپنا پوز جاری رکھا۔سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی ویڈیو کی دھوم مچ گئی ،لاکھوں لوگوں نے مودی کے طرز عمل کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہوئے سوشل میڈیا پر مختلف کمنٹس کیے ہیں۔