سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کے فیصلے کیخلاف فوجی کی اپیل مسترد کر دی‘مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار
یہ کہنا مناسب نہیں کہ ملزم کو دوران سماعت صفائی کا موقع نہیں دیا گیا‘ کورٹ مارشل کی کارروائی میں ایسے ناقابل تردید شواہد پیش کئے گئے جس سے معلوم ہوتا تھا کہ مجرم نے دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے پانچ ساتھیوں کو قتل کردیا تھا جسٹس انور ظہیر جمالی کے دوران سماعت ریمارکس
منگل 29 ستمبر 2015 20:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے پاک فوج کے سپاہی کی طرف سے کورٹ مارشل کے فیصلے کیخلاف دائر کی جانے والی اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرم کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ فوجی سعید خان پرالزام تھا کہ اس نے فاٹا میں دوران ڈیوٹی پانچ فوجیوں کو سرکاری بندوق سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے کورٹ مارشل کیا گیا۔
کورٹ مارشل کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے فیصلے کے خلاف اس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مجرم سعید خان کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اکرم چودھری کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کیخلاف جو کورٹ مارشل کی کارروائی کی گئی ہے وہ آئین کے آرٹیکل دس اے پر پورا نہیں اترتی جس کے مطابق ان کے موکل کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا جس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہ ہوگا کہ ملزم کو سماعت کے دوران صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.