کراچی، عامر العباد اور اہلیہ کے بیہودہ الزامات قابل مذمت ہیں، رؤف صدیقی

منگل 29 ستمبر 2015 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) رؤف صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر کے بیہودہ الزامات کی نہ صرف تردید کرتا ہوں بلکہ انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر سے مدتوں سے میری ملاقات ہے نہ ٹیلیفونک گفتگو، خصوصاً ڈاکٹر شہلا عامر سے کبھی بھی میرا کوئی رابطہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

مجھ پر دھمکیاں دینے کا الزام انتہائی گھٹیا اور سراسر غلط ہے، نہ میں ایسی اوچھی حرکتوں کو پسند کرتا ہوں۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ دو سال قبل میں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عامر العباد کی دھوکہ دہی اور موصول ہونے والی مختلف شکایات کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جس پر انہوں نے بھی اس سے شدید بیزاری کا اظہار کیا تھا۔ نذیر حسین یونیورسٹی کے سابق چانسلر نے اسے سولر لائٹس کا کام دیا تھا، اس کی ناقص کارکردگی نے یونیورسٹی کا وقت اور پیسہ دونوں برباد کیا۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ عامر العباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا کے لغو الزامات پر میں عدالت میں ان پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :