کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر منصور احمد منگل کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

منگل 29 ستمبر 2015 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر منصور احمد منگل کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم نے سوگواروں میں 2بیٹے اور 3بیٹیاں چھوڑی ہیں ان کی نمازِ جنازہ مسجد علی خیابانِ محافظ ڈیفنس فیز 6میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں شہر کی اہم شخصیات جن میں ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید ،بریگیڈیر غزالی اعلیٰ فوجی و سول افسران شامل ہیں نے شرکت کی، تدفین ڈیفنس گذری قبرستان میں کی گئی، بریگیڈیئر منصور احمد نے واٹر بورڈمیں6سال تک ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، ادارے کے سابق ایم ڈی بریگیڈیئر منصور احمد کے انتقال پر واٹر بورڈ افسران کا تعزیتی اجلاس ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کی زیر صدارت ہوا ، جس میں تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، چیف انجینئرز اور افسران نے شرکت کی ایم ڈی واٹر بورڈانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مر حوم ایک فرض شناس افسر تھے جنہوں نے دوران ملازمت ادارہ کی بہتری و ترقی کے لئے اور ادارہ کو مضبوط و مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کام کیا، واٹر بورڈ کے تمام معاملا ت بحسن خوبی انجام دئے ما تحت افسران اور اسٹاف کے ساتھ انکا سلوک برادرانہ اور دوستانہ تھا مرحوم حلیم الطبع، نفیس طبیعت کے مالک تھے ، ان کے انتقال پر تمام افسران و ملازمین دعا گو ہیں کہ اﷲ پاک مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور لو احقین ، پسماندگان اور دوستوں اور ان کے عزیزو اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے، بعد ازاں اجلاس کے شرکاء نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دُعا بھی کی،۔

متعلقہ عنوان :