مجمع پرفائرنگ کے واقعات میں امریکا سرفہرست

جمعہ 2 اکتوبر 2015 14:23

مجمع پرفائرنگ کے واقعات میں امریکا سرفہرست

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء )دنیا میں مجمع پرفائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات امریکا میں ہوتے ہیں۔ایک اسٹڈی کے مطابق 1966سے لے کر2012 تک امریکا میں مجمع پرفائرنگ کے90 واقعات پیش آئے جبکہ اسی عرصے میں پوری دنیا میں اندھا دھند فائرنگ کے292 واقعات رونما ہوئے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں، گرجا گھروں اورعوامی مقامات پرپیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اورزخمی ہوئے -