دبئی: سکائی ڈائیو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، پائلٹ زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 16:14

دبئی: سکائی ڈائیو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، پائلٹ زخمی

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر 2015 ء) : دبئی اسکائی ڈائیر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہو گیا . تفصیلات کے مطابق رن وے پر لینڈنگ کے دوران راستے سے انحراف پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، سکائی ڈائیو دبئی کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں لیکن مقامی حکام واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں.

(جاری ہے)

جس کے بعد اسکائی ڈائیو اپنا ریگولر آپریشن آئندہ کل سے باقاعدہ طور پر جاری رکھے گی. رواں برس جولائی میں بھی ایک ایسے ہی طیارے کو ٹکنیکی خرابی کے باعث صحرا میں زبردستی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جس میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے. یاد رہے کہ ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں، لیکن بعد میں کمپنی نے واضح کیا کہ اس جہاز میں صرف پائلٹ موجود تھا، جسے معمولی زخم آئے ہیں.

متعلقہ عنوان :