لاہور ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چار اکتوبر کو سمن آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:56

لاہور ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چار اکتوبر کو سمن آباد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) لاہور ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چار اکتوبر کو سمن آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے سمن آباد کی ڈونگی گراونڈ میں جلسہ کرنے کیلئے اجاز ت نامہ جاری کیا ہے۔ حکومتی اجازت نامے کے ساتھ امن و امان قائم رکھنے سے متعلق کئی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے تحریک انصاف نے این اے 122 میں ضمنی انتخاب سے متعلق جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔