امریکی جنگی طیاروں کی قندوز کے بین الاقوامی اسپتال پر مسلسل آدھا گھنٹہ بمباری ، عملے کے 9 ارکان ہلاک37 زخمی
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:28
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان کے شہر قندوز کے بین الاقوامی اسپتال پر مسلسل آدھا گھنٹہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں عملے کے 9 ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق ہفتہ کو قندوز میں طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے امریکی طیاروں نے فضائی حملہ کیا جس کا نشانہ طالبان کی بجائے بین الاقوامی طبی ادارہ ایم ایس ایف کی عمارت بن گئی جس میں عملے کے ارکان سمیت 9 افراد ہلاک اور37 زخمی ہوگئے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی طبی ادارے کے ایک اہلکار کے مطابق انہوں نے قندوز میں حملے سے قبل امریکی اوراتحادی فوجوں کو مطلع کردیا تھا کہ یہاں ایک عالمی اسپتال بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود امریکی طیاروں نے نہ صرف اسپتال پر بمباری کی بلکہ 30 منٹ تک اسپتال پر بم برساتے رہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب فرانسیسی امدادی ادارے ایم ایس ایف کے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ قندوز میں ان کے ٹراما سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، انتہائی افسوس سے بتایا جا رہا ہے کہ تنظیم کے 9 ممبر اس حملے میں ہلاک، 37 زخمی اور کئی لاپتہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے آغاز میں ہی کابل اور واشنگٹن کو بتا دیا تھا کہ اسپتال کو نشانہ نہ بنایا جائے ادھر افغان فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے اسپتال میں پناہ لے رکھی تھی اور وہاں سے امریکی اور افغان فوجوں پرحملہ کیا جارہا تھا تاہم وہ اس حملے میں امدادی کارکنان کے ہلاک ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایم ایس ایف ٹراما سینٹر قندوز میں واحد طبی مرکز ہے جہاں انتہائی زخمی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.