بلوچستان کوہمیشہ قوم پرستوں نے نقصان پہنچایا، پشتون قوم پرسٹ پارٹی کے مردم شماری کے بائیکاٹ سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے ،جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سکندرخان ایڈوکیٹ کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:55

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تاریخ نے ثابت کردیاکہ بلوچستان کوہمیشہ قوم پرستوں نے نقصان پہنچایا،گزشتہ ادوارمیں پشتون قوم پرسٹ پارٹی نے مردم شماری سے بائیکاٹ کرکے آج تک اس کاناقابل تلافی نقصان صوبے کوہورہاہے جبکہ ابھی بلوچ قوم پرست پارٹیاں مردم شماری کے بائیکاٹ کے نعرے لگاکرایک بارپھرقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاناچاہتی ہیں، وہ ہفتہ کو پشین میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے،جلسے سے ضلع پشین کے امیرمولاناعزیزاﷲ حنفی،مولاناعبدالعزیزحقانی،کوئٹہ کے قائم مقام امیرمولانامحمدسلیم،مولاناعبدالکریم آغا،مولانامحمدسلیم شاکر،حاجی عطاء محمد،مولانانیازمحمد،جے ٹی آئی کے صوبائی کنوینرجلال شاہ اخندزادہ،محمدیوسف خان کاکڑ،مولوی کلیم اﷲ،قاری اخترمحمد،حاجی نعمت اﷲ لالا،حبیب اﷲ،ڈاکٹرشریف اﷲ اورمولوی محمدابراہیم نے خطاب کیااس موقع پرپشتونخوامیپ اولسیارشہیدیونٹ تراٹہ کے سیکرٹری خلیل احمدکہرل اورعبدالغفاراچکزئی کی قیادت میں 50کارکنوں،پشتونخوامیپ کے سرکردہ رہنمااورپشتون شاعرمحمدطاہرلیوال نے اپنے ساتھیوں سمیت،پشتونخوامیپ کلی لمڑان کے سیکرٹری سیدنورنے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت اورپشتونخوامیپ گریڈکالونی کے رہنماامیرمحمدنے اپنے خاندان اورمتعددساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیااس موقع پرحاجی شاہ محمدناصر،مولوی محمدزکریا،ملک بازمحمد،حبیب اﷲ زدران،ملک یوسف کاکڑ،مولوی محمدصادق،کونسلران حاجی روزی خان کاکڑ،مفتی محمدنعمان،محبوب عالم،نیک محمداورعبدالغفورخادم سمیت کئی اہم رہنماموجودتھے۔

(جاری ہے)

پشتونخوامیپ کے شاعرمحمدطاہرلیوال نے قوم پرستوں کی حکومت کے خلاف نئی نظم پیش کرکے شرکاء سے خوب دادحاصل کی،مقررین نے کہاکہ قوم کی پسماندگی تمام پارلیمانی اوراہم عہدے ایک خاندان کودینے سے ختم نہیں ہوگی،قوم پرستوں نے اقتدارکی خاطراسٹبلشمنٹ سے گٹھ جوڑبناکرقوم کے حقوق کاسوداکیا،تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی،قوم کے نام پرذاتی مفادات حاصل کرنے والے خوب بے نقاب ہوگئے انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کوایک منصوبے کے تحت تخت پربٹھایاگیالیکن وہ لوگوں کے دکھوں کامداوابننے کے بجائے وعام کے زحمت اورپریشانی کاباعث بن گئے،کسی کی جان محفوظ ہے،نہ مال اورنہ ہی کسی کی عزت محفوظ ہے،قوم پرستوں سے صوبے کے تمام عوام نالاں ہیں،اب ڈھائی سال کے بعدجب ان کے تخت کادھڑن تختہ ہونے جارہاہے توانہوں نے مگرمچھ کاآنسوبہاناشروع کردیااورانہیں قوم کے حقوق یادآگئے اس لئے وہ بلوچستان میں نفرت کی آگ جلانے کے لئے دیاسلائی ڈھونڈرہے ہیں تاکہ خودمحلوں آپس میں محفلیں جمائیں اورعوام کونفرت کی آگ میں جھونک کرنئی بدبودارسیاست کوزندہ رکھیں انہوں نے کہاکہ لسانی بنیادوں پرصوبے میں برادراقوام کوباہم دست وگریبان کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جمعیت کے نصب العین میں اخوت اورمحبت ہے،نفرت کی کسی بھی سیاست کومستردکیاجاتاہے،ظلم اورجبرکے مقابلے میں عدل وانصاف ہے،بدمعاشی اورزبردستی کے مقابلے میں خوش آخلاقی اورحلم ہے،ایک دوسرے سے عصبیت کی بنیادپردوررکھنے کے بجائے تمام مسلمانوں کوآپس میں بھائی کادرجہ دیکرایک دوسرے کے ساتھ اخلاص سے گلے لگانے کادرس ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں آوے کاہوابھی بگڑاہواہے،تمام انتظامی ڈھانچے مکمل تباہ ہیں،کوئی بھی ادارہ اپنے حدودمیں کام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتاجبکہ ساری دنیامیں انتظامیہ)بیورکریسی(قوانین پرعمل درآمداس کی روح کے مطابق کرنے کے پابندہے جبکہ ہمارے ملک میں بیورکریسی مطلق العنان ہے،مقننہ اورعدلیہ دونوں پرحاوی ہے،کرپشن کے ایسے واقعات انتظامیہ کے اہلکاروں کے ذریعے ہوئے ہیں جن کے وقوع ہونے پریقین نہیں آتاانہوں نے کہاکہ ایک وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری کے گھرسے سونااوربڑی رقم برآمدہوئی ہے جوبلوچستان کے سالوں کے بجٹ سے زیادہ ہے،اتنے بڑے پیمانے پرخردبردکادنیاکے کسی ملک میں تصورنہیں کیاجاتا جبکہ سندھ میں ایک پٹرول پمپ سے تیل خریدنے کے لئے ایک کروڑکی رقم اجراء ہوئی ہے اتنی دیدہ دلیری سے کرپشن ہرکسی کوحیرت میں ڈالتاہے انہوں نے کہاکہ سیاستدان عوام کوبھول کراپنی سیٹ پکی کرنے کے لئے بیورکریسی کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اورمعاشرے کوخوشحالی وآسودگی دینے کے بجائے کرب وآذیت کاباعث بن جاتے ہیں،جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی کی حقیقی روح کے مطابق شرعی نظام کے نفاذکے لئے کوشاں ہے،اپنے رب کوراضی کرنے کے لئے عوام دنیاوی مفادات سے بالاترہوکرعلماء کرام کی رہنمامیں سیاسی جدوجہدکاعمل تیزکریں انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بروقت اچھافیصلہ کیاجمعیت انہیں مایوس نہیں کرے گی۔