پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے ، حکومت نے من پسند شخص کو ایم ڈی پی آئی اے تعینات کیا اور قابل شخص کو زبردستی ہٹا دیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 4 اکتوبر 2015 18:09
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے ، حکومت نے من پسند شخص کو ایم ڈی پی آئی اے تعینات کیا اور قابل شخص کو زبردستی ہٹا دیا گیا ۔
(جاری ہے)
اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بحران حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ، پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہے ، وفاقی حکومت نے سابق ایم ڈی شاہ نواز رحمن کو ریٹائرمنٹ سے قبل رخصتی پر بھیج دیا اور اپنی من پسند شخصیت کو ایم ڈی پی آئی اے تعینات کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے تو یہ بھی نہیں جانتے کہ پالپا تنازعہ کیا ہے اور اس کو کس طرح حل کیا جاسکتا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ سابق ایم ڈی شاہ نواز رحمن کو واپس بلا کر ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ پی آئی اے ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکےمزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.