عمران خان کے وزیراعظم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، شیخ رشید نواز شریف کے چمچے اور ان کے بچوں کو فٹبال کھلاتے تھے ، فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں شیخ رشید نے ماں کی قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھ پر ماں کا دودھ معاف نہ ہو اگر میں میاں صاحب کا ساتھ چھوڑ دوں ، ریلوے کا بیڑا غرق ہونے کے بھی شیخ رشید ذمہ دار ہیں ، (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر این اے 122 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 4 اکتوبر 2015 23:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، شیخ رشید وزیراعظم نواز شریف کے چمچے اور ان کے بچوں کو فٹبال کھلاتے تھے ، فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں شیخ رشید نے ماں کی قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھ پر ماں کا دودھ معاف نہ ہو اگر میں میاں صاحب کا ساتھ چھوڑ دوں ، ریلوے کا بیڑا غرق ہونے کے بھی شیخ رشید ذمہ دار ہیں ، (ن) لیگ کارکردگی کی بنا پر این اے 122 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔
اتوار کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مکالمہ بازی میں پھولوں کی سیج نہیں ہوتی بلکہ ایک دوسرے پر الزامات لگائے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں عمران خان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف پر ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کو بنیاد بنا کر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اور غلط پیغام دیا جارہا ہے ۔
عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید وزیراعظم نواز شریف کے چمچے اور ان کے بچوں کو فٹبال کھلاتے تھے ، فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں شیخ رشید نے ماں کی قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھ پر ماں کا دودھ معاف نہ ہو اگر میں میاں صاحب کا ساتھ چھوڑوں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ ریلوے کا بیڑا غرق کرنے کے ذمہ دار بھی شیخ رشید ہیں ، ان کے دور میں ریلوے میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی مگر اس کی کوئی تحقیقات نہیں کرائی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.