دبئی : دبئی فلیٹ میں لگنےوالی آگ معمہ بن گئی، خود کشی تھی یا قتل؟؟ پولیس سراغ لگانے کے لیے متحرک
سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 13:30
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : دبئی کے الحمریہ کے علاقہ میں موجود فلیٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک ایشائی جوڑا جاں بحق ہو گیا . تفصیلات کے مطابق آگ کی اطلاع 5 منزلہ رہائشی عمارت کی جانب سے دی گئی .
(جاری ہے)
اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کرنے کی کوشش کی تا کہ ملحقہ فلیٹس تک بڑھنے سے آگ کو روکا جا سکے ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ خود کشی کے زمرے میں آتا ہے لیکن بعد ازاں جائے حادثہ سے ملنے والے کچھ مشکوک شواہد کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر قتل کا بھی ہو سکتا ہے دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود حمید نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 5 منزلہ رہائشی عمارت کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دوسری منزل پر موجود فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا.
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد جائے حادثہ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے فلیٹ سے ایشائی جوڑے کی لاشیں بر آمد کر لی ہیں تاہم اس سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کے اہلٍ خانہ کو بھی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.