لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ
یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی ،پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپرانتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے ،یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپرانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ بھی فن تعمیر اور اعلی معیار کا شاہکارہوگا۔
منصوبے پر دن رات کام کر کے اسے مقررمدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااورمنصوبے کی تکمیل سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولت میسر آئے گی۔ پنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری ،آرام دہ،باکفایت اورمحفوظ سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف کررہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی درالحکومت میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر میں تبدیلی آئے گی۔
مفاد عامہ کے اس شاندار منصوبے کو نہایت شفاف طریقے سے برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم نے بے پناہ محنت کی ہے اوریہ منصوبہ عوام کے لئے آمد ورفت میں آسانیاں پیدا کرے گا تعمیراتی کام کے دوران عالمی معیار کے حفاظتی انتظامات ہو کئے جائیں گے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی ابھی سے جامع منصوبہ بندی کرلی جائے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران عوام کی سہولت کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.