عوام کا خون چوس کر اپنے چہرے سرخ کرنے والے ظالم حکمران بھول گئے ہیں کہ اقتدار عوام کی امانت ہوتا ہے‘انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں مل سکے‘ بھارت سے آلو ‘پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں‘ کسان ظالمانہ استحصالی نظام کیخلاف متحد ہو چکے ہیں‘وزیر اعظم کا کسان پیکج جھوٹ کا پلندہ ہے مسترد کرتے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساہیوال میں کسان لانگ مارچ ریلی سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:06
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا خون چوس کر اپنے چہرے سرخ کرنے والے ظالم حکمران بھول گئے ہیں کہ اقتدار عوام کی امانت ہوتا ہے‘انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں مل سکے‘ بھارت سے آلو ‘پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں‘ کسان ظالمانہ استحصالی نظام کیخلاف متحد ہو چکے ہیں‘وزیر اعظم کا کسان پیکج جھوٹ کا پلندہ ہے مسترد کرتے ہیں۔
وہ جمعرات کو یہاں کسان لانگ مارچ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو اقتدار کے ایوان کو بہا کر لے جائیں گے ۔(جاری ہے)
لاکھوں کسان اور مزدور اس ظالمانہ استحصالی نظام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ۔ اس سے پہلے کہ وہ حکمرانوں کے محلات اور کارخانوں کا گھیراؤ کریں ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں بھی باعزت زندگی گزارنے کی سہولتیں مہیا کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں مل سکے۔ بھارت سے آلو ‘پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں ۔ کھاد ‘بیج ‘ زرعی ادویات اور بجلی ‘ ڈیزل پر اٹھنے والے اخراجات فصل کی قیمت سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا کسان پیکج جھوٹ کا پلندہ ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو نہیں مانتے جہاں عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہ ہوں۔ کسان زکوۃ و عشر دینے کو تیار ہے لیکن سود کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان میں کسان خوشحال ہو گاتو ملک خوشحال ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.